اسٹیٹ بینک ترمیمی ایکٹ کا مقصد پاکستان کو گروی رکھنا ہے : مفتی رویس خان ایوبی

اسلام آباد : پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی ایکٹ پاکستان کو گروی رکھنے کی کوشش ہے ۔

آئی ایم ایف اور عالمی مالیاتی ادارے وطن عزیز کو مکمل طور پر مفلوج کر دینا چاہتے ہیں، ترمیمی بل کے پاس ہو جانے کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک وائسرائے کی حیثیت اختیار کر جائے گا ۔ انہوں نے پارلیمانی پارٹیوں کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ اس خطرناک بل کی بھرپور مخالفت کریں اور اسے کسی صورت پاس نہ ہونے دیں، کیوں کہ اس بل کا پاس ہو جانا لمحوں کی خطا ہو گی جس کی صدیوں ہمیں سزا بھگتنا پڑے گی ۔

مزید پڑھیں :عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

مفتی رویس خان ایوبی کا کہنا تھا کہ ماہرین قانون اور معاشیات کو بھی اس بل کا بغور جائزہ لیتے ہوئے عوام کو اس کے مضمرات اور مستقبل پر ہونے والے اثرات سے آگاہ کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے اس غلامی کے طوق سے بروقت جان چھڑا لی جائے ورنہ بعد میں لکیر پیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔

مفتی محمد رویس خان ایوبی کا کہنا تھا کہ پاکستان شریعت کونسل اس حوالے سے بااثر طبقات کو بھر پور توجہ دلائے گی اور ملک و قوم کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے وطن عزیز کے دشمنوں کا کوئی خواب پورا نہیں ہونے دے گی.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *