اپنی گزشتہ کارکردگی سے مخالفین کے دلوں میں دھاک بٹھادی، مفتی قاسم فخری

محمد قاسم فخری

کراچی: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رکن سندھ اسمبلی محمد قاسم فخری نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنی گزشتہ کارکردگی سے مخالفین کے دلوں میں دھاک بٹھادی۔ 

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 بلدیہ ٹاؤن سے تحریک لبیک پاکستان کے منتخب ركن صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے حلقہ پی ایس 115 کے مختلف علاقوں سے آئے ھوئے وفود سے ملاقات میں کہا ہے کہ تحریک لبیک نے اپنی گزشتہ کاركردگی سے مخالفین کے دلوں میں دهاک بٹھا دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز نہ دیئے جانے کے باوجود محدود وسائل سے عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

قاسم فخری کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کے کارکنان بغیر کسی ذاتی لالچ کے لبیک کا منشور گھر گھر پہنچا رہے ہیں، جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ركن صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے مزید کہا کہ نہ ہم نے اثاثے بنائے نہ ہی بنک بیلنس جمع کیا، ہمار کردار کھلی کتاب کی طرح عوام کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منتخب ہونے سے لے کر آج تک عوام میں رہ کر عوام کی خدمت کی ۔صوبائی اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لئے آواز بلند کی اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں كرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والوں نے اب اپنی گندی نظروں کا رخ مدارس اور مساجد کی طرف کر لیا ہے۔

آخر میں تحریک لبیک پاکستان کے منتخب ركن صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے تمام وفود کو یقین دہانی کرائی کہ ٹی ایل پی ہمیشہ عوامی امنگوں کے مطابق کام کرتی رہے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *