پاکستان کے حصول کیلئے ہمارے اجداد نے لازوال قربانیاں دیں : علامہ باقر عباس زیدی

کراچی : مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے اجداد نے لازوال قربانیاں دیں یہ ریاست لاکھوں مسلمانوں کی انتھک جد و جہد کا ثمر ہے۔

ایک آزاد ریاست کا مطالبہ اس لیے تھا کہ برصغیر کے مسلمان غلامی کے چنگل سے نجات حاصل کر کے آزادانہ زندگی بسر کر سکیں۔ وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے  کسی بھی بیرونی ڈکٹیشن کو خاطر میں نہ لانا ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔ عالمی استکباری و استعماری  قوتوں کو ڈنکے کی چوٹ پر یہ باور کرایا جائے کہ ہم ان کے کسی بھی حکم کے پابند نہیں۔ہمیں قومی وقار اور ملکی مفاد ہر شے پر مقدم ہے ۔

انہوں نے کہا پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے  لیے پوری قوم نے نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ہم ہر آزمائش سے نبرد آزما ہونے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتی مشکل کی ہر گھڑی میں پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند دشمن کے سامنے کھڑی نظر آتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم سب نے اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ مادر وطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ملک کی جغرافیائی ونظریاتی سرحدوں کی حال میں حفاظت کریں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *