اداکارہ آمنہ الیاس کورونا وائرس کا شکار

v

پاکستانی اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق مداحوں کو خبر دیتے ہوئے ادکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے جو مثبت آیا ہے۔

ماڈل نے کہا کہ اپنے دوستوں اور اپنے قریب رہنے والے تمام افراد سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ ضرور کروائیں اور احتیاط کریں جب کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران میں جس کسی سے بھی ملی ہوں وہ تمام لوگ بھی احتیاطً اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔

آمنہ الیاس نے مداحوں سے اپیل کہ وہ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں کیوں کہ یہ ایک مہلک مرض ہے اور اس سے بچنے کے لیے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں اور تمام ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کورونا ویکسین بھی ضرور لگوائیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *