پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی بہت اہمیت ہے، آفریدی

شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی بہت اہمیت ہے۔

کراچی میں نجی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ بہت اہم ہے، کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے زریعے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں اور ویسے بھی دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کو بہت اہمیت حاصل ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو ایک یا دو میچز کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں کرنا چاہیے، قومی ٹیم میں انتخاب کا معیار ہونا چاہیے جب کہ میں شروع سے ہی شرجیل خان کو سپورٹ کرتا رہا ہوں، وہ ایک میچ ونر کھلاڑی ہے، اس کی پاور ہٹنگ پاکستان کوفائدہ دیتی ہے تاہم فٹنس کا معیار سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے، اعظم خان پاکستان کے لیے بہت لمبے عرصے تک کھیل سکتا ہے اگر وہ اپنی فٹنس پر تھوڑی توجہ دے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں اور ہمارے ملک میں بھی ایسا ہی ہے جب کہ نیا پاکستان اس وقت بنے گا جب یہاں لوگ تعلیم یافتہ ہوں گے جب کہ میں اپنی فاونڈیشن کے ذریعے بھی لڑکیوں کی تعلیم کیلیے کام کررہا ہوں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *