گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کھوڈا میں تقریب کا انعقاد

 گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کھوڈا میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبات میں انعاما ت بھی تقسیم کی گئے۔

گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق منقعدہ تقریب کے چیف گیسٹ ریجنل ڈائریکٹر کالج لطف اللہ شاہ تھا تقریب میں ایڈیشنل ڈاریکٹر کالج ساعین رکھیو کے علاوہ پروفیسر سید شہاب زہرا،پروفیسر رضوانہ آرائیں،فوزیہ آرائیں، پرنسپل کالج کا سٹاف شامل تھا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی اس کے بعد قومی ترانہ پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اور شیلڈ پیش کی گئی کالج کی دو سال کی کارکردگی کو ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کیا گیا۔

اس کے بعد طلباء میں میڈلز اور سرٹفکیٹ تقسیم کیئے گے سالانہ ہفتہ برائے طلبہ ایونٹ میں قرآت،نعت،بعہت بازی ،تقریر، مضمون، نوسی، اور دیگر ایونٹ شامل تھے جب کے سالانہ ہفتہ برائے کھیل میں تھر وبال ۔ایتھلٹیکس۔ٹگ آف وار ۔ارم ریسلنگ ۔ڈارٹ گیم ۔ٹیبل ٹینیس ۔بیڈمینٹن شامل تھے۔

ایونٹ میں سب سے زیادہ انعامات طوبہ نے حاصل کیے دوسرے نمبر پر صبا جبکہ تیسرا نمبر حادیہ نے حاصل کی۔

ایونٹ کے مہمان خصوصی نے اتنے بہترین ایونٹ کو آرگنائزنگ کرنے پر کالج کی انتظامیہ کو سراہا اور مبارکباد پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مہمانوں نے بھی پروگرام کو پسند کیا ایونٹ کی کامیابی پر ہم میڈم ذکیہ گل ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی کامیابیوں کے لے دعا گو ہے۔

تقریب میں موجود دیگر لکچرر ہما بلوچ، سیما منگنھار،ساجدہ میمن، فرذانہ، رفہت آرائیں،فاہزہ زیدی،امت رحمان ۔شمسن النساء نے بھی شرکت کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *