یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی ٹریک جاری

یوم پاکستان

کوک اسٹوڈیو نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی ٹریک جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس کا عنوان دیا گیا ’’قرارداد پاکستان کے 81 سال‘‘، اس کے علاوہ پوسٹ میں ’پاکستان ڈے‘، ’آو عہد کریں‘ اور ’کوک اسٹوڈیو‘ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے گئے۔

یوٹیوب پر جاری ہونے والے خصوصی ٹریک ‘آو عہد کریں ‘ کو صرف 18 گھنٹوں میں ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے اس ٹریک کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں پاکستنانی ثقافت اور تاریخی مقامات پر زیادہ زور دیا گیا اور پوری ویڈیو میں مختلف مقامات اور ثقافت کو دکھایا گیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کی جانب سے کمپوز کیے گئے گانے میں شفقت امانت علی، زاو علی، علی حمزہ، نمرہ رفیق، مہک علی، عدنان دھول اور ینگ اسٹنرز نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *