سیکرٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ

سیکرٹری بلدیات ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ سید نجم احمد شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا ہے۔ دورے کے موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے شہر کے مختلف برساتی نالوں، پمپنگ اسٹیشز، تعمیری سائٹس اور نشیبی علاقوں کا دورہ کیا، ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا، لوگوں اور اہل علاقہ سے بات چیت کی دوران ان کے مسائل معلوم کئے اور موقع پر ہی ان کے حل کے حوالے سے ہدایت جاری کیں ۔

اس موقع پر افسران کو ہدایت دیتے سیکرٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کا بنیادی انفرا اسٹرکچر ازسرنو بحال کرنے کے مشن میں سب سے زیادہ جس شے کی ضرورت ہے وہ محنت اور خلوص نیت ہے۔ نجم احمد شاہ نے کہا کہ تمام رہائشی و کمرشل علاقوں کے بنیادی ڈھانچے اور ہیئت کو نقصان پہنچائے بنا ساری ترقیاتی اسکیموں کو بروقت اور احسن انداز سے مکمل کیا جائے، عوام کو ریلیف پہنچانے کی خاطر تمام سرکاری امور میں شفافیت اور بروقت تکمیل کو ترجیح دی جائے، کسی بھی مرحلے پر ادھورا یا نامکمل کام نظر آیا تو سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ویسٹ ٹو انرجی کا منصوبہ صوبے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، نجم احمد شاہ

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کے مطابق شہر کراچی کے محل و وقوع اور بڑھتی آبادی کے پیش نظر اس امر کی شدید ضرورت ہے کہ آنے والے وقت کے لحاظ سے مربوط منصوبہ بندی ترتیب دی جائے، تمام بلدیاتی ادارے اور میونسپل باڈیز مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے فرائض منصبی سر انجام دیں اور عوامی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھیں ۔

ٹ نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات نجم احمد شاہ نے بتایا کہ پورے صوبے میں بالترتیب ترقیاتی کاموں کا جال اور بارشوں کے حوالے پیشگی تیاریوں پر کام جاری ہے اور کراچی کو جدید معیار کا عالمی شہر بنانے کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *