معین خان سے زیادہ باتونی وکٹ کیپر نہیں دیکھا، گیل

کرس گیل

جارح مزاج بلے باز کرس گیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان سے زیادہ باتونی کسی کو نہیں دیکھا۔

اپنے حالیہ انٹریو میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے اوپننگ بلے باز کرس گیل نے قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔

کرس گیل کا کہنا تھا کہ کریئر کے ابتدا میں پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران جب میں بیٹنگ کے لیے آیا تو معین خان کے جملوں کی وجہ سے میں دباو میں آگیا تھا۔

کرس گیل نے تسلیم کیا کہ پاکستان سے سیریز کے بعد اور خاص طور پر معین خان کے جملوں کی وجہ سے مجھے کیریئر کے ابتدا میں ہی احساس ہوا کہ سلیجنگ کرکٹ کا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔

پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کے دوران معین خان سے زیادہ باتونی وکٹ کیپر نہیں دیکھا، وہ بہت باتونی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *