ہمدرد فائونڈیشن، نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں اسکالرشپس و اسناد تقسیم

ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان اور ہمدرد یونی ورسٹی کے زیر اہتمام ۲۰۲۰۔۲۰۱۹ کے امتحانات میں نمایاں نمبر میں کامیابی حاصل کرنے میں میٹرک و انٹر کے طلبا و طالبات کو اسکالر شپ دی گئیں

ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان اور ہمدرد یونی ورسٹی کے مشترکہ تعاون سے بیت الحکمتہ (لائبریری) مدینۃ الحکمہ ہمدرد یونی ورسٹی میں میٹرک و انٹر ۲۰۲۰۔۲۰۱۹ء میں نمایاں نمبروں سے امتحان پاس کرنے والے طلبہ و طالبات میں چالیس لاکھ سے زائد کی رقم کی اسکالر شپ دی گئی۔

تقریب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سندھ کے سیکریٹری معین الدین صدیقی بطور مہمان خصوصی جب کہ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر اور ہمدرد یونی ورسٹی کی چانسلر محترمہ سعدیہ راشد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن، رجسٹرار پرویز علی میمن، ہمدرد پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او فاطمہ منیر احمد ، روفیدہ نرسنگ اسکول کی پرنسل عالیہ ناصر، یونی وسٹی کے فیکلٹی ممبران، اساتذہ ، والدین اور طلبا نے بڑی نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: اب 33 نہیں 40 فیصد والا پاس ہو گا، تعلیمی اداروں کے لیے پالیسی تبدیل کر دی گئی

تقریب کے مہمان خصوصی معین الدین صدیقی نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہ شہید حکیم محمد سعید کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہم بچپن ہی سے ان کو اپنا ایک آئیڈل سمجھ کر زندگی گزارتے آئے ہیں ۔ حکیم صاحب ملنا ان سے ہاتھ ملانا فخر سمجھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آکر میں اپنے آپ پر فخر محسوس کر رہا ہوں کہ میں اس عظیم شخصیت کی بنائی ہوئی درس گاہ میں موجود ہوں۔ یہ ادارہ نہ صرف تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اس قوم کے نونہالان کو اپنی تقریبات کے ذریعہ تربیت کر رہا ہے بلکہ ان کو وظائف و اسکالر شپس دے کر ان میں حوصلہ افزائی اور اعتماد پیدا کر رہا ہے تا کہ وہ سیکھیں اور محنت و لگن سے پڑھائی کر کے اس ملک کا اور اپنے والدین کا نام روشن کریں۔

اس موقع پر انہوں نے ہمدرد فاؤنڈیشن کی روح رواں محترمہ سعدیہ راشد کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ حکیم محمد سعید کے مشن کو انہوں نے جاری رکھا ہوا ہے اور ہمدرد اپنا فرض بخوبی احسن نبھا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ذہنی غلامی جاتے جاتے جاتی ہے

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ ہمدرد مزید ترقی کرے اور پاکستان کی اسی طرح خدمت کرتے رہے۔تقریب میں انہوں نے طلبا و طالبات میں وظائف و اسناد بھی تقسیم کی۔ پروگرام کے شروع میں ہمدرد یونی ورسٹی کے طلبا (بلاگرز) کی بنائی ہوئی مختصر Vlog بھی دکھائی گئی جس میں انہوں نے یونی ورسٹی اور اس کے مختلف شعبوں ، کیفے ٹیریا بالخصوص بیت الحکمہ (لائبریری) کے بارے میں خوبصورت انداز میں آگاہی بھی دی گئی تھی۔

جسے تقریب کے شرکا ء نے کافی پسند کیا۔ بعد ازاں ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر صحافیوں کے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمدرد فاؤنڈیشن و ہمدرد یونی ورسٹی نے ملک بھر میں ایک کروڑ سے زائد اسکالر شپس دی ہیں اس کے علاوہ یونی ورسٹی میں دیگر پروگراموں کے تحت اسکالر شپس دی جاتی ہیں ۔

تقریب کے آخر میں یونی ورسٹی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ، کیمونی کیشن اینڈ ایکسٹرنل لنکیج فیصل ہارون نے اپنے کلمات تشکر میں شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے منتظمین کو بھی پروگرام کی کامیابی پر مبارک دی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *