بھارتی اداکارہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باجود شوٹنگ پر پہنچ گئی

بھارتی اداکارہ

بھارتی اداکارہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باجود شوٹنگ پر پہنچ گئی جس پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ گوہر خان نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا لیکن وہ خود کو قرنطینہ کرنے اور حفاظتی اقدامات کے بجائے شوٹنگ کے لیے اپنے سیٹ پر پہنچ گئی۔

پولیس کو جب واقع کا علم ہوا تو انہوں نے کورونا وائرس قوانین اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ’’عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کی جائے گا، کورونا سے متعلق شرائط تمام شہریوں کے لیے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے ہی ادکارہ گوہر خان کے والد کا انتقال ہوا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *