30 سال بعد سمجھ آیا کہ میرے اختیار میں کچھ نہیں ہے، زارا نور عباس صدیقی

زارا نور عباس

اداکارہ زارا نور عباس صدیقی کا کہنا ہے کہ زندگی کے 30 سال مکمل ہونے پر میرا اللہ تعالیٰ پر یقین مزید پختہ ہوگیا ہے۔

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی بھانجی اداکارہ ذارا نور عباس صدیقی نے گزشتہ روز اپنی 30ویں سالگرہ منائی اس موقع پر انہوں نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ کی جس میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا "زندگی کے 30 سال بعد سمجھ آیا کہ میرے اختیار میں کچھ نہیں ہے”۔

زارا نور عباس صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی مختلف تصاویر شیئر کیں اور دوستوں کی جانب سے بھیجے گئے تحائف اور کیک کی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی کے 30 سال مکمل ہونے پر میرا اللہ تعالیٰ پریقین مزید پختہ ہوگیا ہے اور اب مجھے معجزات پر پہلے سے زیادہ یقین ہے جب کہ میں اب ماضی کی غلام نہیں رہی بلکہ اب اپنے احساسات وجذبات کی مالک ہوں جن سے میں گزری اور شاید آگے بھی گزرنا پڑے۔

زارا نور عباس صدیقی نے مزید لکھا "گزرا ہوا سال مجھے بہت کچھ سکھاگیا، خاص طور پر انسانیت کے بارے میں اور آج جو میرے لیے اہمیت رکھتےہیں، ان کے ساتھ ہونے پر میں بہت مطمئن ہوں جب کہ میں اپنا سب کچھ اللہ کے نام کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ رب مجھے وہاں لے جائے جہاں اس کی رضا ہو۔

اس موقع پر زارا نور کے شوہر اسد صدیقی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا "تمہیں پتا تو ہے میرا اورمیں کیا لکھوں”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asad Siddiqui (@asadsidofficial)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *