فوجی طیارے کو حادثہ، 4 افراد ہلاک ہوگئے

قازقستان

نور سلطان: الماٹی میں فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہونے کے باعث 4افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قزاقستان کے شہر الماٹی میں فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہونے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فوجی طیارہ دارالحکومت نور سلطان سے الماٹی پہنچا تھا جہاں لینڈنگ کےدوران حادثے کا شکار ہوا۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق لینڈنگ کے وقت جہاز سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا تھا جب کہ رن وے کے بالکل آخر میں جہاز تباہ ہوگیا، ابھی تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *