کورونا وائرس پی سی بی ہیڈکوارٹر پہنچ گیا، دفاتر بند

پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دفاتر بند کردیے گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے تمام ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کیوں کہ کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر لاہور میں ایک ملازم کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو اس کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد بورڈ نے اپنے دفاتر بند کردیے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی نے کورونا کے حوالے سے ایس او پیز میں مزید سخت کردی ہے اور ملازمین کو کچھ دن گھروں سے ہی کام کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

خیال رہے پی ایس ایل 6 میں شامل 7 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا گیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *