ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں ہونے کا امکان

ایشیا کپ

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق اگر ایشیا کپ جون میں ہوگا تو بھارت کی جانب سے اپنی ’بی‘ ٹیم بھیجنے کا امکان ہے کیوں کہ رواں سال بھارت آئی پی ایل، ورلڈکپ اور خاص طور پر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کی وجہ سے بہت مصروف ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل انگلینڈ میں 18 سے 22 جون تک کھیلا جانا ہے اس دوران کچھ روز پہلے قرنطینہ میں بھی جانا ہوگا جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت مشکل دکھائی دیتی ہے تاہم بورڈ کی جانب سے بی ٹیم بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ آج ایشین کرکٹ کونسل سے ملاقات کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *