سكهر ٹرین حادثہ میں انسانی جانوں کے نقصان پربہت افسوس ہے ، علامہ رضی حسینی

کراچی : تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علامہ رضی حسینی نے سکھر ٹرین حادثہ سے متعلق کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سكهر ٹرین حادثہ میں انسانی جانوں کے نقصان پربہت افسوس ہے ۔انہوں نے ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والےافراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی فرمائی ۔

امیر کراچی علامہ رضی حسینی نے وزارت ریلوے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریل کا سفر بھی عوام کے لئے وبال جان بن چکا ہے، حکومت عوام کو بہترین اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔

ریلوے انتظامیہ آئے روز ہونے والے ٹرین حادثات پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ ریلوے سمیت پورے پاکستان کا نظام نااہلوں کے سپرد کردیا گیا ہے ۔ایسا لگتا ہے کہ جیسے باقاعدہ پلاننگ کے تحت پاکستان کی معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے تمام بڑے اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے ۔

آخر میں امیر کراچی علامہ رضی حسینی نے ریلوے انتظامیہ سے مطالبه کرتے ہوئے کہا کہ سکھر ٹرین حادثے کی فی الفور شفاف تحقیقات کروا کر ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ تاکہ مستقبل میں عوام کو جانی اور مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *