خواتین کے عالمی دن پر مبنی ’عورت گردی‘کا پہلا ٹیزر جاری

عورت مارچ

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بنائی گئی ویب سیریز کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

پاکستان کے پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کی جانب سے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’عورت گردی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا۔ ویب سیریز ’عورت گردی‘ خواتین کے عالمی دن اور خاص طور پر عورت مارچ کے حوالے سے بنائی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

سیریز میں اداکارہ جویریہ سعود اور اداکار علی خان کو مرکزی کردار میں دکھایا گیا ہے جو ٹیزر میں ’عورت مارچ‘ پر بحث کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

عورت کے عالمی دن پر مبنی ویب سیریز ’عورت گردی‘ اگلے ماہ 2 تاریخ کو ’اردو فلکس‘ پر دیکھی جاسکے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *