کراچی ایکسپریس کیساتھ حادثہ، خاتون جاں بحق، 20 افراد زخمی

روہڑی: کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث ایک خاتون جاں بحق 20 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق روہڑی اسٹیشن کے قریب منڈو دیرو اور سانگی اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جس کی وجہ سے 17 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی جب کہ حادثہ بوگیوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے والا کمپلین ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرین کی بوگیاں الٹ کرقریب واقع تالاب میں گریں۔

ریلوے ذرائع کا کہنا تھا کہ 18 بوگیوں پرمشتمل ٹرین کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتریں، پٹڑی ٹوٹنے کے باعث بوگیاں ڈی ریل ہوئیں۔

انھوں نے بتایا کہ 5 بوگیاں تالاب میں اور 4 ٹریک پرالٹیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بوگیوں میں پھنسے متعدد  مسافر مدد کیلئے پکار چیختے اور پکارتے رہے۔

پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

پولیس نے بتایا کہ تقریباً 20 معمولی زخمی مسافروں کو نکال لیا گیا.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *