جامعہ الصفہ: تقریب ختم بخاری و دستار فضیلت

جامعہ الصفہ کی تقریب دستارفضیلت میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکیوریٹی اور پارکنگ کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے تھے۔
مجمع کی متوقع کثرت کے پیش نظر جامعہ کی مسجد اور اسکے اوپر کے ہال ومطعم میں بڑی اسکرینیں نصب کی گئیں
شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی نے تقریبا پونا گھنٹہ مفصل، یادگار اور تاریخی خطاب کیا جسمیں صحیح بخاری کی آخری حدیث کے کئی ایسے پہلو اور نکات بیان فرمائے علما کے بقول جن پر پہلے کبھی نظر نہیں گئی۔
خطاب کے بعد طلبہ و اساتذہ کو اجازت حدیث عطا کی۔

جامعہ کے مہتمم مولانا قاری حق نوا ز اور نائب مہتمم مفتی محمد زبیر کے تعلیمی اقدامات کی تحسین کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی
خطاب کے بعد جامعہ الصفہ کے دارالحدیث میں جاکر تخصص فی الافتاکی تختی کی نقاب کشائی اور دعا سے تخصص فی الافتا کے شعبہ کا افتتاح کیا جامعہ کے مہمان خانہ کے لان میں اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا۔

تقریب سے مولانا ڈاکٹر عادل شہید رحمہ اللہ کے صاحبزادے مولانا انس عادل نے بھی خطاب کیا۔
مفتی محمد نعیم کے صاحبزادے مفتی نعمان نعیم کے علاوہ کراچی کے مدارس کے علما،مہتممین، تاجر برادری، میڈیا پرسنز اورتمام شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے آخر میں رئیس الجامعہ شیخ الحدیث مولانا قاری حق نواز اور دورہ حدیث کے اساتذہ کرام نے جدید فضلا کی دستار بندی کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *