ملک گیر موسمی حال

ملک گیر موسمی حال🌦️

11 مارچ سے 16 مارچ تک
ایک طاقتور مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا
اس طاقتور مغربی ہواؤں کے زیر اثر ملک کے شمالی علاقوں میں شدید بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ۔⛈️🌦️

کشمیر⛈️🌦️💧
👈اس دوران کشمیر کے تمام علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، ژالہ باری کا امکان ہے، مظفرآباد، راولاکوٹ، میرپور کے مقامات شامل ہیں ۔
بلند پہاڑوں شدید برف باری کا امکان ہے۔

👈خیبر پختون خواہ کے علاقے کوہاٹ پشاور، بنوں مردان اور گردو نواح میں شدید آندھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔جبکہ کے پی کے میں جنوبی مقامات جن میں ٹانک، ڈیرا اسماعیل خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، بالائی علاقے
مالاکنڈ، چترال، دیر، کالام، سوات، مالم جبہ اور اونچے پہاڑوں پر برف باری کے بھی اچھے امکانات موجود ہیں۔
مغرب ہواؤں کے اثرات بالائی پنجاب میں اس سسٹم کا شدید اثر ہوگا جس سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، خوشاب، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، گجرانوالہ، ناروال ،گجرات اور گردونواح کے علاقوں میں شدید گرج چمک، تیز آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے اور کچھ مقامات پر شدید موسمی صورتحال کا بھی اندیشہ ہے۔

👈وسطی پنجاب کے چند مقامات فیصل آباد،خوشاب ساہیوال، ، میانوالی، بھکر اور گردونواح میں بھی گرج چمک، ساتھ بارش صرف چند ایک مقامات پر اور کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان موجود ہے

👈جنوبی پنجاب میں یہ سسٹم کمزور ہوگا تاہم ڈیرہ غازی خان تونسہ کوہ سلیمان رینج، رکنی بارکھان ،فورٹ منرو، سخی سرور میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔ ملتان، مظفرگڑھ ،علی پور اور جتوئ میں 13 یا14 مارچ کو ہلکی بارش کا امکان موجود ہے

👈بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم 12 سے 15 مارچ بالخصوص 14-13 مارچ کے دوران مغربی مشرقی اور وسطی علاقوں بھی گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ اچھی بارشوں کا امکان ہے بشمول بارکھان🌦️ کوہلو🌦️ ڈیرہ بگٹی🌦️رکنی🌦️ سوئی🌦️ہرناٸ🌦️ چماٶلنگ🌦️خضدار کے علاقے شامل ہیں
بلوچستان کے مغربی اور شمالی علاقوں میں بھی اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ہےکوئٹہ⛈️زیارت⛈️ قلات⛈️ ژوب⛈️ سبی⛈️ قلاسیف الله کے مقامات شامل ہیں ۔
انتہائی بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔
اس سسٹم کے دوران ٹمپریچر کافی حد تک گر جائے گا، 4سے 3 درجہ حرارت جس سے ملک بھر میں سردی کی لہر شروع ہو جائے گی۔

سندھ میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا ۔
واللہ۔اعلم

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *