جمعہ, جون 9, 2023
جمعہ, جون 9, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تعلیمچیئرمین میٹرک بورڈ‌ نے جونیئر افسر کو قائمقام ڈپٹی کنٹرولر کا چارج...

چیئرمین میٹرک بورڈ‌ نے جونیئر افسر کو قائمقام ڈپٹی کنٹرولر کا چارج دے دیا ،

رپورٹ : اختر شیخ

میٹرک بورڈ چیئرمین سعید الدین نے افسران کو نظر انداز کرکے جونیئر افسر کوقائم مقام ڈپٹی کنٹرولر کا چارج دے دیا ۔میٹرک بورڈ کراچی آفیسرز ایسوسی ایشن نے جونیئر افسر محمد طارق کریم کو 15 سے زائد سینئر افسران کی موجودگی میں ڈپٹی کنٹرولر کا اضافی چارج دینے پر احتجاج کی کال دے دی ہے ۔چئررمین بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے جونیئر افسر محمد طارق کریم کا بطور ڈپٹی کنٹرولر جاری کردہ نوٹیفکیشن فوری واپس نہ لیا تو آفیسرز ایسوسی ایشن امتحانی امور کا بائیکاٹ کر دے گی۔ صدر آ فیسر ایسوسی ایشن طارق عمران بٹ و جنرل سیکریٹری سید اطہر علی

تعیناتی کا جاری کردہ لیٹر

معلوم رہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں صرف 6 دن رہ گئے ہیں جبکہ افسران نے نیا محاذ کھول لیا ہے ،عمران طارق بٹ کا کہنا ہے کہ سینئر افسران کی موجودگی میں جونیئر افسر اگلے گریڈ کا اضافی چارج دینا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔اس حوالے سے آ فیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بورڈ کے چیئرمین کو جونیئر افسر محمد طارق کریم کی تعیناتی پر اپنے تحفظات کے حوالے سے باقاعدہ مکتوب بھی لکھا ہے ۔

چیئرمین کو لکھا گیا خط کا عکس

ادھر بعض اسکولوں کے منتطمین کی جانب سے چیئرمین کے اقدام کو خوش آئند قراردیا گیا ہے ،بُرکلن سیکنڈری اسکول کے چیف ایگزیکٹیو وماہر تعلیم ارشد ملک کی جانب سے شیخ طارق کریم کو ڈپٹی ناظم امتحانات کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر سعیدا لدین نے ڈپٹی ناظم امتحانات کے لئے شیخ طارق کریم کا انتخاب کرکے تعلیم دوست ہونے کے ثبوت دیا ہے۔شیخ طارق کریم ثانوی تعلیمی بورڈ کے سینئر اور قابل آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ جدید امتحانات کا بھی بہترین تجربہ رکھتے ہیں۔ہم اسکول مالکان و اساتذہ اُمید کرتے ہیں کہ آپ کے ڈپٹی ناظم امتحانات کا چارچ سنبھالنے کے بعد بورڈ کے امتحانی کاموں میں خاصی تبدیلی نظر آئیگی۔

دریں اثنا ادھر کنٹرولر میٹرک بورڈ عبدالرزاق ڈیپر نے تمام سینٹر ز سپرنٹینڈنٹ کے نام اعلامیہ جاری کیا ہے کہ حالیہ امتحانات برائے سال 2019میں امتحانی مراکز میں 30امیدواروں پر صرف ایک انویجیلیٹر تعینات کیا جائے گا ،جس کے بعد سینٹر میں اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ کی پوسٹ ختم کی جارہی ہے ۔

کنٹرولر کے اعلامیہ کا عکس
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا