ایرانی طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام

تحریر: علی ہلال

ایرانی فورسز پاسداران انقلاب نے عرب اکثریتی صوبہ اہواز سے مشرقی شہر مشہد جانے والے مسافر بردار طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے ۔ جمعرات کی شام کو ہونے والے واقعہ کے بارے میں ایرانی حکام کاکہناہے کہ طیارہ کے ہائی جیکرز کو زندہ حراست میں لے لیا گیا ہے اوران سے تفتیش جاری ہے ۔ ایرانی حکام کے مطابق طیارہ کسی خلیجی ملک کی جانب اغوا کئے جانے کا منصوبہ تھا ۔

خیال رہے کہ حالیہ واقعہ 2010 کے بعد ایران میں طیارہ ہائی جیک کرنے کی پہلی کارروائی تھی جو ناکامی سے دوچارہوگئی۔ 2010 سے قبل ایران طیاروں کے ہائی جیکنگ کے حوالے سے عالمی ریکارڈ کا حامل رہا ہے ۔

مزید پڑھیں: پاکستان: طیاروں کو پیش آنے والے حادثات پر ایک نظر

1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد سے ملک میں طیارہ ہائی جیک کے 130 واقعات رونما ہوئے ۔ جن میں سے 26 واقعات فضا میں جبکہ باقی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران وقوع پذیر ہوئے ہیں۔ تاہم ایرانی پاسداران انقلاب کو فضائی سیکورٹی میں غیرمعمولی مہارت حاصل ہے جس کے باعث اس فورس نے 13 واقعات میں بروقت مداخلت کرتے ہوئے ہائی جیکرز کی زندگیوں کا خاتمہ کیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *