گلوکار میکا سنگھ نے شادی کی انوکھی شرط رکھ دی

میکاسنگھ

بھارتی گلوکار میکاسنگھ نے شادی کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی طرح کنوارے رہنے والے گلوکار میکا سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اس زندگی سے لطف اندوز ہورہے ہیں تاہم ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ شادی کے لیے اچھی لڑکی کی تلاش میں ہیں۔

میکاسنگھ نے مزید کہا کہ لیکن میں شادی ایک شرط پر کروں گا اور وہ ہے ہمارے سلو میاں کی شادی، یعنی پہلے سلمان خان شادی کریں پھر میں شادی کروں گا کیوں کہ ہر کوئی سلمان خان کے بعد مجھ سے یہ سوال کرتا ہے کہ شادی کب کررہے ہو۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *