خواتین کی عالمی دن کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلبہار میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

پشاور(نمائندہ سپورٹس) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خواتین کی عالمی دن کے سلسلے میں گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

اس رنگا رنگ تقریب میں طالبات اور اساتذہ کے مابین رسہ کشی،دوڑ، میوزیکل چیئر، نیٹ بال کے مقابلے منعقد ہوئے اور طالبات خوبصورت انداز میں کلچرل ڈانس پیش کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی سٹی گرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈار تھیں، جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی، جمیلہ ناز سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ اور طالبات موجود تھیں۔

گورنمنٹ سٹی گرلز کالج کے سبزہ زار میں منعقدہ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ اس پروگرام کے رسہ کشی کے وایونٹ میں ایف اے کی سال دوئم کی طالبات نے پہلی اور سال اول کی طالبات نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں: ڈی جے سائنس کالج میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے ٹرائلس کا انعقاد

اساتذہ کے مابین میچ میں سینئر وسٹاف نےفاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ جبکہ سہ ٹنگی مقابلوں میں سیکنڈ ایئر کی طالبات ثانیہ اور نرگس نے پہلی پوزیشن جیت لی، دوسری پوزیشن علینہ اورشمائلہ جبکہ بی ایس اردو کی تجلہ اورسنبل نے اپنے نام کی۔

میزیکل چیئرز مقابلوں فزیکس ڈیپارٹمنٹ کی جویریہ نے پہلی اور حلیمہ نے گولڈ میڈل جیت لی۔ تقریب سے خطاب کرتی ہوئی پرنسپل طاہرہ ڈار نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے کیونکہ کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری طالبات نےقومی اور صوبائی سطح پرکھیلوں کے مقابلوں نمایاں مقام بنایا ہےاور انشاءاللہ یہی بچیاں انٹرنینشل لیول پربھی اپنا لوہا منوائے گی اخر میں انہوں نے مختلف مقابلوں میں پوزیشن لینے والی طالبات کو وٹرافیاں دیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *