جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس سکھر میں طلب کر لیا گیا

جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس 6اور 7 مارچ کو سکھر میں طلب کر لیا گیا ، اجلاس میں ملک بھر سے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کے ارکان شریک ہونگے ۔

ترجمان جمیعت علمائے اسلام اسلم غوری کے مطابق اجلاس کی صدرات جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

مزید پڑھیں: سکھر میں جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس

انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں صوبائی جماعتیں حکومت مخالف لانگ مارچ بارے اپنی تیاریوں کی رپورٹ پیش کریں گی۔ پی ڈی ایم سمیت دیگر سیاسی امور پر غور و خوض ہوگا۔ اجلاس میں لانگ مارچ بارے حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *