متعدد کھلاڑیوں کا کورونا ویکسین لگانے سے انکار

کورونا ویکسین

پی ایس ایل کے ملتوی ہونے کے بعد متعدد کھلاڑیوں نے کورونا ویکسین لگانے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کو کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا تھا تاہم کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کرکٹ بورڈ نے تمام ملکی وغیرملکی کھلاڑیوں کو ویکسین لگوانے کی پیشکش کی تھی۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے کے بعد متعدد ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب اب تک کھلاڑیوں، اسٹاف اور فیملی ممبران سمیت 160 لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کے بعد کراچی میں قائم ویکسین سینٹر کو ختم کردیا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *