کورونا کے بڑھتے کیسز، پاکستان سپر لیگ 6 ملتوی کردیا گیا

پی ایس ایل 6

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل 6 ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ 6 میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد لیگ میں شامل کھلاڑی خاص طور پر غیرملکی کھلاڑیوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور وہ خاصے پریشان دکھائی دے رہے تھے جس کے باعث پی ایس انتظامیہ نے ایونٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم مالکان سے ملاقات کے بعد پی ایس ایل 6 ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز سامنے آنے کی وجہ سے کیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 مزید کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی جس سے کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *