پی ایس ایل میں شامل مزید 3 کھلاڑی کورونا میں مبتلا

پی ایس ایل 6

پی ایس ایل 6 کی دو ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل 6 کی دو ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں جنہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے جب کہ ان کھلاڑیوں نے گزشہ روز ہونے والے میچز میں بھی شرکت نہیں کی۔

خیال رہے اس سے قبل بھی 2 غیرملکی کھلاڑیوں سمیت 4 لوگ کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور اس بگڑتی ہوئی صورتحال سے پی ایس ایل انتظامیہ بہت پریشان دکھائی دے رہی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *