مولانا قاضی جمال الدین المعروف "مستوجو قاضی” انتقال کرگئے

کراچی : چترال کی عظیم دینی و علمی شخصیت استاذ الاساتذہ مولانا قاضی جمال الدین المعروف "مستوجو قاضی” طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے واصل بحق ہو گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی، بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

مرحوم کے والد مولانا قاضی حضرت الدین دار العلوم دیوبند کے ممتاز فاضل اور ریاست چترال کے محکمہ عدالت "میزان شریعت” میں قاضی القضاۃ کے منصب پر فائز تھے۔ مرحوم مولانا قاضی جمال الدین بھی اپنے والد گرامی کے کردار کا نقش تھے اور علاقے کی سنی و اسماعیلیہ دونوں برادریوں میں انتہائی عقیدت و احترام سے دیکھے جاتے تھے۔

چترال کی معروف سماجی و دینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی، قاری حبیب الرحمٰن، قاری حبیب اللہ، مفتی نعمت اللہ، مولانا عنایت الرحمن، مولانا شفیع چترالی، مولانا ہدایت الرحمان، مفتی معراج حسین، مولانا حکیم نظام الدین شاکر، مولانا عبید اللہ، قاری شمس الدین مزار قائد، مفتی ولی اللہ و دیگر نے قاضی جمال الدین کی وفات کو اہل چترال کیلئے بڑا دینی و سماجی نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کی خدمات دینیہ کی قبولیت، مغفرت اور بلندئ درجات کی دعا کی ہے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *