بابراعظم کی ایک اور بہترین اننگز، پشاور زلمی کو شکست

بابراعظم

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کراچی کنگز پشاور زلمی کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے روی بوپارہ کے 58 اور ردرفورڈ کے 46 رنز کی بدولت مقرررہ اوورز میں 188 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عباس آفریدی اور محمد الیاس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف تین گیندوں قبل 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بابراعظم اور محمد نبی نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ محمد نبی 67 رنز بناکرآؤٹ ہوئے جب کہ بابراعظم 77 رنز پر ناٹ ناقابل شکست رہے۔ محمد نبی کو جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *