علی کاظمی کی فلم آسکر ایوارڈز کی فہرست میں شامل

آسکر ایوارڈز

اداکار علی کاظمی کی فلم ‘فنی بوائے’ کو آسکر ایوارڈز کی فہرست میں شامل کرلیا۔

فلمی دنیا کے معتبر آسکرز ایوارڈ کی انتظامیہ نے کینیڈین نژاد پاکستانی اداکار علی کاظمی کی فلم ‘فنی بوائے’ کو آسکر ایوارڈز کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ بیسٹ پکچر ایوارڈ کیٹگری کے لیے 366 فلمیں اہل قرار دی گئی ہیں جن میں ’فنی بوائے بھی شامل ہے۔

خیال رہے آسکر ایوارڈ کی تقریب 25 اپریل کو منعقد ہوگی جب کہ آسکر میں نامزدگیوں کا اعلان 15 مارچ کو کردیا جائے گا۔

دوسری جانب علی کاظمی نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فلم ’’فنی بوائے‘‘ کی آسکر میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری فلم نیٹ فلیکس پر دستیاب ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *