وزن کم کرنے کے بعد فردین خان کی بالی ووڈ میں واپسی

فردین خان

اداکار فردین خان ’نو انٹری‘ کے سیکوئل سے بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار فردین خان نے ایک بار پھر انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وہ ہدایت کار انیس بزمی کی مشہور فلم ’نوانٹری‘ کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے۔

ہدایت کار انیس بزمی نے بھی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کامیڈی فلم ’نوانٹری میں انٹری‘ کے ذریعے فردین خان کی انڈسٹری میں واپسی ہورہی ہے۔

خیال رہے 2005 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’نوانٹری‘ کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی جس میں سلمان خان، انیل کپور، فردین خان، بپاشاباسو اور ایشا دیول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *