پولیس کے مطابق سابق آئی ایس آئی ڈائریکٹر اور معروف کالم نگار و تجزیہ کار اسد منیر انتقال کرگئے۔
اسد منیر کا انتقال جمعہ کی صبح ہوا، وہ اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں رہائش پذیر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسد منیر کی میت ضروری کارروائی کیلئے پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ اسد منیر سی ڈی اے میں ممبر اسٹیٹ بھی رہ چکے ہے۔ ان کے خلاف نیب نے تحقیقات کی بھی منظوری دی تھی۔
بریگیڈیئر (ر) اسد منیر عسکری انٹیلی جینس ایجنسی پشاور کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں، جب کہ متعدد انگریزی اخباروں اور ویب سائٹس پر ان کے کالم بھی شائع ہوتے رہتے ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق مرحوم اسد منیر کی نماز جنازہ شام 5 بجے اور تدفین ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں کی جائے گی۔