سرجری کی بعد امیتابھ بچن کی طبعیت میں بہتری

امیتابھ بچن

آنکھ کی سرجری کے بعد لیجنڈی اداکار امیتابھ بچن کی طبعیت میں بہتری آئی ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈی اداکار امیتابھ بچن نے چند روز قبل اپنی بلاگ پوسٹ میں ایک پوسٹ شیئر کی جس سے ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے۔ اداکار نے پوسٹ میں صرف اتنا لکھا ’’ان کی طبیعت خراب ہے اور سرجری کی ضرورت ہے‘‘۔

اس پوسٹ سے مداحوں میں پریشان ہوگئے تھے اور ان سے سوشل میڈپا پر مختلف سوالات پوچھنے لگے جس پر امیتابھ بچن نے اگلے دن وضاحت کی کہ ان کی آنکھ کی سرجری ہوئی ہے کیوں کہ انہیں ٹھیک سے دکھائی نہیں دے رہا تھا اور چیزیں ڈبل ڈبل دکھائی دے رہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

اب خبر سامنے آئی ہے کہ سرجری کے بعد لیجنڈری اداکار کی طبعیت بہتر ہوگئی ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ وہ آج ہی گھر منتقل ہوجائیں گے اور ممکنہ طور پر کل سے شوٹنگ کا آغاز بھی کردیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *