ویرات کوہلی انسٹاگرام پر مقبول ترین کرکٹر بن گئے

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر مقبول ترین کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
انٹرنشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کی جانب سے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی ٹیم کے کپتان کو 100 ملین فالوورز پر مبارکباد پیش کی۔
خیال رہے ویرات کوہلی انسٹاگرام پر 100 ملین کلب میں شامل ہونے والے پہلے کرکٹر ہیں تاہم اس سے قبل اس کلب میں دیگر کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی پہلے ہی اپنی جگہ بناچکے ہیں۔
View this post on Instagram
آئی سی سی کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کے عقب میں فٹبالر رونالڈو، میسی اور نیمار موجود ہیں جب کہ ریسلنگ سے وابستہ ہالی ووڈ اسٹار ’دی راک‘ (ڈیوائن جانسن) کے علاوہ کچھ دو اداکارائیں بھی موجود ہیں جو پہلے ہی اس کلب میں شامل ہوچکی ہیں۔
اس وقت ویرات کوہلی کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 100 ملین سے زائد ہوگئی ہے۔ یوں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔