اکشے کمار کا خواجہ سراؤں کی رہائش گاہ کیلیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان

اکشے کمار

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے خواجہ سراؤں کی رہائش گاہ کیلیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

حال ہی میں ٹرانس جینڈر پر مبنی فلم ’’لکشی بومب‘‘ میں خواجہ سرا کے بھوت کا کردار ادا کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

بھارتی ہدایت کار راگھو لارنس نے انکشاف کیا ہے کہ اس فلم کے دوران میں نے اکشے کمار کو بتایا کہ وہ ٹرانس جینڈرز کے لیے رہائش کا بندوبست کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر اکشے کمار نے بغیر کوئی سوال کیے انہیں ڈیڑھ کروڑ روپے عطیہ کردیے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *