پاکستان کا سری لنکا کے لیے امداد کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ امبرین بلوچ ) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سری لنکا کے لیے امداد کا اعلان گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کے لیے سری لنکا کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی نئی کریڈٹ لائن کی پیشکش کر دی ۔

ٹیلیگراف کی خبر کے مطابق یہ پیشکش وزیراعظم عمران خان نے اپنے دو روزہ دورہ سری لنکا کے دوران کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے سری لنکا کو یہ پیشکش دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں: سول ڈیفنس کے 50 ہزار رضاکار خود دفاع مانگنے پر مجبور

رپورٹ کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کی سپورٹس کمیونٹی کے ساتھ ایک اجلاس میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے عمران خان ہائی پرفارمنس سپورٹس سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *