حریم شاہ کا بلاول سے اظہار محبت، ویڈیو وائرل

حریم شاہ

سوشل میڈیا پر ٹک ٹک اسٹار حریم شاہ کی بلاول بھٹو زرداری سے محبت کا اظہار کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں حریم شاہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری سے محبت کا اظہار کررہی ہیں۔

ویڈیو میں حریم شاہ رقص کے ساتھ ساتھ ’’تم چلے آو پہاڑوں کی قسم‘‘ گن گنا رہی ہیں اور ساتھ اپنے موبائل پر بلاول بھٹو زرداری کی تصویر بھی مداحوں کو دکھا رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی حریم شاہ بلاول بھٹو زرداری کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دے چکی ہیں۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *