ملتان، ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کے حوالے سے پانچویں سمپوزیم کا انعقاد

ملتان : آج صوبہ پنجاب کے مرکزی شہر ملتان میں وفاقی وزارت تعلیم اور پاکستان اکیڈمک کنسورشیم کے اشتراک سے ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کے حوالے سے پانچویں سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے ممتاز علمی و ادبی شخصیات اور سرکاری اور نجی اسکولوں کے سربراہان نے شرکت فرمائی۔

پاکستان اکیڈمک کنسورشیم کے صدر جناب ناصر رضا زیدی نے استقبالیہ خطبے میں وزیر اعظم جناب عمران خان کے ملک بھر میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے عمل کو بے حد سراہا اور پی اے سی کی جانب سے اس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ بعدازاں تقریب سے نیشنل کریکیولم کونسل کے ڈائریکٹر جنرل اور وفاقی وزیر تعلیم کے مشیر جناب محمد رفیق طاہر نے خطاب کیا اور SNC کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور تقریب کے شرکاء کے خدشات کو دور کرتے ہوئے ان کے سوالات کے مثبت جوابات دئیے۔

مزید پڑھیں: سائرن سے سندھ میں تعلیم کا معیار بلند ہوگا ، پروفیسر اقبال چوہدری

سمپوزیم میں محترم ڈاکٹر محمد ضیاء الحق- ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد نے شرکت فرمائی اور ملکی امن و امان اور باہمی یکجہتی میں اساتذہ کے کردار کو اجاگر کیا اور پیغام پاکستان کےاغراض و مقاصد پر گفتگو فرمائی ۔ دیگر نمایاں شخصیات میں وفاقی اور صوبائی وزراء اور محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے بھی شرکت فرمائی ۔

پروگرام کے آخر میں پی-اے-سی کے جنرل سیکرٹری جناب فہد نسیم صدیقی نے ایوان کو اس بات کی نشاندہی کی کہ SNC میں تمام مضامین کے لئے بنیادی نکات واضح کئے گئے اور تعلیمی ادارے اپنے معیار کے لحاظ سے اس کو بہتر سے بہتر انداز میں ہیں میں اپنے طلباء کو اس سے روشناس کرا سکتے ہیں بعدازاں تقریب میں شرکت فرمانے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *