صدر کا ملک بھر میں یکساں قومی نصاب یقینی بنانے پر زور

یکساں نصاب تعلیم

اسلام آباد: صدرڈاکٹر عارف علوی نے یکساں قومی نصاب پر عملدرآمد یقینی بنا کر ملک میں مختلف تعلیمی نظاموں میں عدم مساوات ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ملک کی سماجی معیشت کی ترقی کیلئے معیاری اور تحقیق پر مبنی تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ یکساں قومی نصاب صوبوں اور نجی شعبے اور مذہبی مدارس سمیت دیکر فریقین کے ساتھ مشاورت سے بنایا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ یکساں قومی نصاب ملک کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلئے قرآن، سنت اور قومی اُمنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی معیار کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ یکساں قومی نصاب تعلیمی سال دوہزار اکیس ۔بائیس کے دوران تمام تعلیمی نظاموں میں پہلی سے پانچویں کلاسوں کے طالب علموں کیلئے نافذ کیا جائے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *