جامعہ کراچی : ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے متعلق اہم اجلاس

کراچی : جامعہ کراچی کے اسٹاف کلب میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے متعلق ایک اہم اجلاسKUTS کے صدر پروفیسر ڈاکٹرشا ہ علی القدر کی صدارت میںمنعقد ہوا ۔

اجلاس میں سند ھ پروفیسرز اینڈ لیکچررزایسو سی ایشن (سپلا ٹا ئم اسکیل) کے وفد نے چیئر مین سپلاٹا ئم اسکیل پروفیسر ظفر یا ر خان ( سینیٹر جا معہ کراچی)کی قیا دت میں شرکت کی ۔ سپلاٹا ئم اسکیل کے وفد میں پر و فیسراسلم پرویز،پروفیسر محمد کاشف،پروفیسر عمران خا ن اور دیگر شا مل تھے ۔

اجلا س میں جا معہ کراچی کی جا نب سے پروفیسرڈاکٹر محسن علی ، پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طحہٰ، پروفیسرڈاکٹر ریاض احمد، پروفیسرڈاکٹر منصور،پروفیسر ڈاکٹر انتخاب الفت،پروفیسر ڈاکٹر اسامہ شفیق اور دیگر شا مل تھے جب کہ اکیڈمک کونسل کے ممبر پرو فیسر نعیم خا لدبھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کو ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کی مزاحمت کے لیے کی جانے والی جدوجہد ، کوششوں اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ، اجلاس کو بتا یا گیا کہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کا بنیادی مقصدپبلک سیکٹر جا معا ت اور کالجوں کو تباہ کرنا ہے۔ تما م ارکان نے کہا کہ ہم سب نے اس مسئلے کو وسیع تر سطح پر لینے کا عزم کیاہے۔

اجلا س میں فیصلہ ہو ا کہ بہت جلد دوسرے اداروں اور صوبے کی دیگر جا معا ت کے دورے بھی کیے جائیں گے تاکہ تما م اسٹیک ہولڈرز کو اس پروگرام کے پیچھے پوشیدہ ایجنڈے سے آگاہ کیا جاسکے۔ اجلا س میں ایک تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس میں پروفیسر ڈاکٹرشا ہ علی القدر، پروفیسر ظفر یا ر خان اور پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طحہٰ شا مل ہیں۔یہ کمیٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں توسیع کے لیے ارکا ن کے نا م تجویز کرے گی۔

آخر میں KUTS کے صدر پروفیسر ڈاکٹرشا ہ علی القدرنے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے حوا لے سے تحریک میں کالج اساتذہ،پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طحہٰ اور دیگر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ہم سب نے اس سلسلے میں مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *