آئی جی سندھ مشتاق احمد مھر کی تبدیلی پر وفاق کا غور شروع

کراچی : ذرائع کے مطابق آئی جی مشتاق مھر پر پیپلز پارٹی کا آئی جی بننے کے الزام میں اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی سیاسی گرفتاری کے بعد گورنر سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو اس تمام معاملے سے آگاہ کیا اور آئی جی جو جانبدار قرار دیا

جس پر وزیراعظم عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے فوری آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا ہے

نئے آئی جی سندھ کے لیے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کا نام سرفہرست ہے.

جبکہ دوسری جانب آئی جی سندھ اسلام آباد روانہ ہوگئے

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ بورڈ میٹنگ کے لیے اسلام آباد گئے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *