محکمہ بلدیات سندھ نے 62 افسران و ملازمین کو فارغ کردیا

کراچی : حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات میں بڑے اقدامات

محکمہ بلدیات سندھ نے 62 افسران و ملازمین کو فارغ کردیا۔

ملازمت سے ہٹائے گئے ملازمین مختلف اضلاع میں یونین کونسل میں تعینات تھے۔
محکمہ بلدیات سندھ نے ملازمین ہٹانے کاحکم نامہ جاری کردیا۔

ہٹائے گئے افسران وملازمین میں گریڈ ایک سے 18 تک کے شامل ہیں۔
افسران و ملازمین کو مختلف الزامات کا سامنا تھا ۔ زرائع
افسران و ملازمین محکمہ بلدیات کی جانب سے جانچ پڑتال کےلئے بلانے پر حاضر ہی نہیں ہوئے۔ حکم نامہ
جب تک ان افسران وملازمین کی اہلیت ثابت نہیں ہوجاتی۔یہ ملازمت سے فارغ رہیں گے۔

یہ ملازمین عہدے سے اس وقت تک فارغ رئیں گے جب تک ان کی تقرری کی تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں اور ان کی بھرتیاں صحیح ثابت نہیں ہوجاتیں

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *