سلام اے نجاشی

سلام اے نجاشی
تحریر : ضیا چترالی

کینیڈا انسان دوستی میں ایک بار پھر بازی لے گیا۔ انسانیت کے ماتھے کا جھومر جسٹن ٹروڈا کی پارلیمنٹ نے ایغور مسلمانوں کی نسل کشی پر چین کیخلاف قرارداد منظور کرلی اور ذمہ دار عالمی فورمز پر بھی ان مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل روہنگیا کے مظلوموں کے حق میں بھی کینیڈا نے انسان دوستی کا ثبوت دیا تھا اور 25 ہزار شامی مظلوموں کو بھی پناہ دی تھی۔

اس لئے تو عرب دنیا میں جسٹن ٹروڈا کو ’’کینیڈین نجاشی‘‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ ایغور اس وقت بدترین استحصال کا شکار ہیں۔ بلکہ چین ان کی نسل اجاڑنے پر تُلا ہوا ہے۔ روہنگیا کی نسل کشی میں بھی چین کا ہاتھ تھا۔

اللہ نہ کرے کہ انسانیت سے یکسر عاری چین سپر پاور بن جائے۔ ان وحشی روبوٹوں کے مقابلے میں امریکی فرشتے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *