چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے ملاقات

پشاور : مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب وامام مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اپنے دورہ پشاور کے موقع پر آج جامع مسجد قاسم علی خان پشاور میں معروف عالم دین حضرت مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے خیر سگالی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں اسلام کے پیغام امن محبت، رواداری ، مذہبی ہم آہنگی اور پیغامِ پاکستان کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد اور اُن کے ہمراہ علماء و مشائخ عظام کے علاوہ سابق چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر قبلہ ایاز اورمعروف سماجی راہنما الحاج ملک طارق اعوان’ پرو فیسر ظفراللہ جان’ صاحبزادہ سید عبد البصیر آزاد، صاحبزادہ عبدالقدیر آزاد، سید عبدالکبیر آزاد، عدنان نور حضرت، قاری بلال گولڑہ شریف، پیر عمر فاروق شاہ، میاں اجمل عباس و دیگر کوجامع مسجد قاسم علی آمد پر نہایت گرم جوشی اور پیار محبت سے خوش آمدید کہا اورمولانا آزاد کو مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کا چیئر مین بننے پر مبارکباد بھی پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا ۔

اس ملاقات کے آخر میں ملک پاکستان کی خوشحالی ترقی اور سلامتی کیلئے اورعالم ا سلام کی وحدت کیلئے بھی دعا کی گئی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *