کراچی، مشتاق سرکی کو شوکاز نوٹس جاری، پریس کلب کی ممبرشپ معطل

کراچی (پ-ر)کراچی پریس کلب نے جیو اور جنگ حملے میں ملوث ہونے پر مشتاق سرکی کی ممبر شپ معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کو جیو نیوز کے خلاف مظاہرے میں مشتاق سرکی پیش پیش تھے اور اسی مظاہرے میں شامل مظاہرین نے جیو اور جنگ کے دفتر پر نہ صرف حملہ کیا بلکہ ملازمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: جیونیوز کے نمائندے طلحہ ہاشمی کے والد انتقال کرگئے

کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مشتاق سرکی کی ممبر شپ معطل کر کے ان کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پریس کلب کی مجلس عاملہ کا کہنا ہے کہ صحافی ہمیشہ غیرجانبدار ہوتا ہے اور اپنے قلم کے ذریعے اشوز پر بات کرتا ہے ۔ کسی بھی صحافی کی جانب سے مظاہرے کے نام پر میڈیا کے ادارے میں توڑ پھوڑ جیسے اقدامات نہ قابل برداشت ہیں۔*

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *