کون سا میموری کارڈ /Micro SD خریدا جائے؟

حصّہ (اوّل)

اس پوسٹ میں آپکو میموری کارڈز کے متعلق اپنے ناقص علم کے مطابق آگاہ کرونگا۔ ہمارے ہاں عموما زیادہ اسپیس یا سٹوریج والے میموری کارڈز کو (اپنے موبائل سے مطابقت رکھے بنا) خریدا جاتا ہے۔ جسکا خمیازہ بعد میں میموری کارڈ خراب ہونے یا کچھ عرصہ کارآمد ہونے کے بعد بیکار ہو جانے کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے یاد رکھیے سب سے پہلے تو ہمیں یہ علم ہونا چاھیئے کہ ہم میموری کارڈ کونسا خرید رہے ہیں۔ میموری کارڈ چار قسم کے ہوتے ہیں۔

SD Stander (up to 2 GB)
SDHC Stander (over 2GB to 32GB)
SDXC Stander (over 32GB to 2TB)
SDUC Stander (over 2TB to 128TB)

مزید پڑھیں: نیشنل ٹیکنالوجی کونسل قومی تعلیمی پالیسی کے لیے سفارشات ترتیب دے گا

ان چار اقسام میں سے ابھی چار نمبر والی مارکیٹ میں نہیں آئی پر جلد ہی آجائے گی۔ لیکن دوسرے اور تیسرے نمبر والی قسم اس وقت مارکیٹ میں ہر موبائل شاپ پر مل جاتی ہے۔۔ پہلے نمبر والی ایس ڈی چونکہ کم جی بی کی ہے اسلئے وہ تو ہر گیجٹ یا موبائل میں آسانی سے چل جائے گی۔ لیکن دوسرے اور تیسرے نمبر والا میموری کارڈ صرف انہی ڈیوائسز میں کام کرتا ہے جو اسے سپورٹ کرتی ہیں۔ یعنی ایس ڈی کا ڈیوائس کے ساتھ مسابقت رکھنا لازم ہے ورنہ چل تو جائے گی پر کچھ دورانیے کے لیئے۔

لہذا سب سے پہلے آپکو اپنے موبائل کا ماڈل نمبر گوگل میں سرچ کرکے اسکی کارڈ سلاٹ کی انفارمیشن چیک کرنا چاھئے۔ اب سپیسیفیکیشن میں بعض کارڈ سلاٹ میں میموری کارڈ کو نام سے مینشن کیا ہوتا ہے جیسے MicroSDXC مطلب آپکا موبائل 2TB تک ایس ڈی کارڈ رن کر سکتا اوربعض موبائل کے کارڈ سلاٹ کے آگے up to 200GB یا up to 64GB لکھا ہوتا۔ تو ایک دفعہ اپنے موبائل کی سپیسیفکیشن ضرور دیکھئے کہ آیا آپکا موبائل زیادہ ایس ڈی کارڈ کے سٹوریج حجم کو برداشت کرنے کے قابل ہے یا کچھ دن ہی نکالے گا۔۔

مزید پڑھیں: ٹیکنالوجی کی ترقی اور کتب

اب آتے ہیں میموری کے اوپر لکھے گئے نمبرز اور چند ورڈ جسکے بارے میں بہت سے کم عوام کو معلومات ہوگی۔ سب سے پہلے میموری کلاس، آپ جب بھی میموری خریدیں تو اس پر موجود C2, C4, C6, C10 لکھا دیکھیں گے۔ یہ رائیٹنگ سپیڈ مینشن کی جاتی ہے کہ اگر C2 والا کارڈ ہے تو وہ منیمم minimum 2 میگابائیٹ کی سپیڈ کو رائیٹ کر پائے گا اور اگر C10 ہے تو وہ کم سے کم دس میگا بائیٹ کو پر سیکنڈ رائیٹ کرے گا۔اسی طرح U1 اور U3 بھی میموری کارڈ پر لکھا ہوتا ہے وہ بھی رائیٹ اسپیڈ پر سیکنڈ کو شو کرتا ہے۔
ایسے ہی ایک نمبر V10 سے V90 تک یا ایسا کچھ V لکھا ہوتا ہے وہ دراصل ویڈیو کلاس کے بارے لکھا ہوتا ہے کہ آپکا میموری کارڈ کتنے میگا بائیٹ( 10 سے 90) پر سیکنڈ کی اسپیڈ سے رائیٹ کرتے ہوے پلے کرتا ہے۔ ایسے ہی اور بھی بہت کچھ میموری کارڈ کے اوپر لکھا ہوتا ہے لیکن سب کی تفصیل بتانے پر پوسٹ کافی لمبی ہوجائے گی اور ویسے بھی آج کل ہر قسم کی چاھے وہ اصلی ہو یا نقلی میموری کارڈ، دونوں پر ایسا کچھ ہی بڑھا چڑھا کر لکھا جاتا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے..

مزید پڑھیں: وقار ذکا نے ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان سے سیاست کا اعلان کر دیا

کیونکہ پاکستان زیر تعمیر ہے ۔۔ ویسے تو میں میموری کارڈ کے حق میں ہی نہیں ہوں، اسکی وجہ یہی ہے کہ چاھے جتنی بھی اچھی کوالٹی یا کمپنی کا ہو اگر ایک دفعہ کرپٹ ہو جائے تو پھر بنا ریکوری سافٹ وئیر کے ڈیٹا واپس نہیں آتااور اسکے لئے آپکو ایک عدد کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ درکار ہوگا جسمیں ریکوری سافٹ (کریکڈ ورژن بہت سے مل جاتے ہیں جو کہ 100 میں سے 30 یا 40 فیصد ڈیٹا ریکور کر تو دیں گے لیکن ساتھ ہی ساتھ آپکے کمپیوٹر/لیپ ٹاپ کی ونڈو کا ستیاناش مار دیں گے) آفیشلی ریکوری سافٹوئیر بہت مہنگا ہوتا ہے۔ جو عموما سالانہ اقساط پر خریدا جاتا ہے۔

لہذا میری مانیں تو ان میموری کارڈز کے جھنجٹ میں پڑنا ہی چھوڑ دیں۔ پھر بھی اگر آپ نے میموری کارڈ لینا ہے تو بہتر ہے آن لائن آرڈر سے اجتناب کریں اور خود کسی اچھی شاپ یا مال سے samsung یا Sandisk کا خریدیں۔ یہ دونوں کمپنیز ٹیسٹ کے عمل سے گزارنے کے بعد ہی میموری کارڈ مارکیٹ میں بھیجتی ہیں۔ اور ان میموری کارڈز پر جو Read and write اسپیڈ لکھی ہوتی ہے وہ تقریبااوریجنل ہی مینشن کی ہوتی ہیں۔۔

(جاری ہے)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *