مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر سرائیکی ڈیموکریٹک پارٹی کا جلسہ

کراچی:سرائیکی ڈیموکریٹک پارٹی کے منعقد ہونے والے جلسے میں شہر کراچی میں مقیم سرائیکی باشندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے

جلسہ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے بھائی نعیم عادل شیخ اورپی ٹی آئی کے علاقائی رہنما ذولفقار راٹھور نے بھی شرکت کی
اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نعیم عادل شیخ نے کہا کہ آج مادری زبان کا عالمی دن ہے جسے بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے،آج کا دن زبانوں کے اعتبار سے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوقومیں اپنی زبان اور ثقافت اپنائے رکھتی ہے وہ قومیں تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔

اس موقع پر SDP سندھ کے صدر سعید کھوسہ نے کہا کہ اب دن آگئے ہیں کہ سرائیکی نوجوان اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ،انہوں نے کہا کہ سرائیکی قوم کو ان کا حق نہ دینا سراسر ناانصافی ہے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور عمران خان اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے سرائیکی صوبے کی بنیاد رکھیں۔

رفیق شکرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرائیکی نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں میں بھی نظرانداز کیا جاتا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے،انہوں نے کہا کہ
سرائیکی صوبہ سرائیکیوں کا بنیادی حق ہے جس کا ادا کرانا اب ناگزیر ہوچکا ہے۔

SDP کے سیکریٹری اطلاعات سندھ عاقل شکرانی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مادری زبان کا عالمی دن ہے،آج کا دن ہمیں ہماری مادری زبان اور ثقافت کی اہمیت اجاگر کرتا ہے ،سرائيکی چالیس ہزار سال پرانی زبان ہے، پاکستان میں تقریبا سات کروڑ یہ زبان بولنے والے ہیں،پنجاب کے اکیس اضلاع اور خیبر پختون کے دو اضلاع میں یہ زبان بولی جاتی ہے، آدہے سندھ میں سرائيکی زبان بولی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے ضروری ہے کہ سرائیکی بھائی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور اپنے حقوق کے وصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں۔
اس موقع پہ انہوں نے مہمان خصوصی اورشرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

جلسہ میں SDPکے رہنما جمیل کھوسہ،حاجی اسحاق کھوسہ،اکبر رند،عرفان کھوسہ،فاروق اعظم،آیاز ملہا،میاں اسد ،حاجی اختر شکرانی ،قاری فداءالرحمن اور مولانا اویس آزاد نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔

اس موقع پر سرائیکی بولنے والے ڈاکٹرز، وکلا،علماء،طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نےجلسہ میں شرکت کی

جلسہ کے منتظم عاقل شکرانی،رفیق شکرانی اور ان کی ٹیم نے بہترین انداز میں انتظامی امور سرانجام دیں
اسٹیج سیکریٹری کی ذمہ داری SDP کے نوجوان کارکن فاروق اعظم نے نبھائی

جلسے میں چھوٹے بچے SDP کے جھنڈے لہراتے رہے اس دوران شرکاء نے خوب نعرے بازی کی ،اور سرائیکی اشعار پڑھے گئے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *