جامعہ فاروقیہ شجاع آباد: تقریب ختم بخاری 26،27 فروری کو منعقد ہوگا

ملتان : ممتاز دینی و عصری درسگاہ جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کا سالانہ اجتماع ختم قرآن کریم و صحیح بخاری شریف،اجتماع فضلائے کرام اور اجتماع والدین،مؤرخہ 26،27 فروری2021ء بمطابق۳۱،۴۱ رجب المرجب۲۴۴۱ھ بروزجمعہ وہفتہ، منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق،26فروری بروز جمعہ بعد نماز مغرب وعشاء فضلاء کرام کے لیے تربیتی نشست منعقدہوگی،جس میں مفکر اسلام، شیخ الحدیث حضرت مولانا زاہد الراشدی، استاذ الحدیث حضرت مولانا محمد ازہرخطاب کریں گے،جبکہ 27فروری بروز ہفتہ بعد نماز فجر استاذ العلماء،شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا زبیر احمد صدیقیؔ صاحب مدظلہ درس قرآن کریم دیں گے،بعدازاں فضلائے کرام سے اساتذہئ کرام کارگزاری سن کرہدایات دیں گے۔

جامعہ کے ترجمان مولانامفتی محمد طیب معاویہؔ کے مطابق اسی دن بروزہفتہ بعدنمازظہراجتماع والدین منعقدہوگا،جس میں طلباء وطالبات کے والدین وسرپرست کوبچوں کی تربیت کے متعلق ہدایات دی جائیں گی،بعدازاں عصرکے بعدسالانہ اجتماع ختم قرآن کریم و صحیح بخاری شریف کاآغازہوگا.

اجتماع سے مبلغ اسلام، آیت الخیر، شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری،پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانامفتی محمد حسن،خطیب بے مثل عالم باعمل حضرت مولانا امداد اللہ قاسمی، خطیب اسلام حضرت مولانا قاضی عبدالرشید،شیخ الحدیث حضرت مولانا زبیر احمد صدیقیؔ، شیخ الحدیث حضرت مولانا ارشاد احمد، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد نواز، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عمر قریشی، شیخ الحدیث حضرت مولانا منیر احمد منور، حضرت مولانا مفتی محمد عبداللہ، حضرت مولانامحمدعابدمدنی،حضرت مولانامحمدمیاں ودیگر خطاب کریں گے۔

جبکہ ثناء خوان مصطفی حافظ محمدابوبکرہدیہ نعت پیش کریں گے۔ اس موقع پر 43 فضلاء و فاضلات اور68حفاظ و حافظات اور دیگر شعبوں سے فارغ ہونے والے 305طلبہ و طالبات کا آخری درس ہوگا۔جامعہ کے ناظم اعلی مولانامحمد عمیرصدیقی کے مطابق اجتماع کے حتمی انتظامات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *