جامعہ مخزن العلوم کی تقریب ختم بخاری شریف آج ہوگی

جامعہ مخزن العلوم کی تقریب ختم بخاری شریف آج ہوگی

کراچی: جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کی سالانہ تقریب ختم بخاری شریف و دستار فضیلت (convocation 2021) آج بروز اتوار 21 فروری صبح ن9 بجے جامعہ کی جامع مسجد میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں قرا حضرات تلاوت کلام پاک، نعت و نظم خواں حضرات حمد، نعت و نظمیں پیش کریں گے، جبکہ صدر جامعہ مولانا ڈاکٹر قاسم محمود اور جامعہ کے بزرگ استاد معروف خطیب مولانا محمد بشیر اصلاحی خطاب کریں گے۔

آخر میں جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا عطاء اللہ سدوخانی بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے۔

بعد ازاں جامعہ سے دورہ حدیث مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ کی دستار بندی عمل میں آئے گی اور اس کے ساتھ ہی دعا کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوگا۔ جامعہ مخزن العلوم کی انتظامیہ نے تمام اہل علاقہ اور عامۃ المسلمین کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *